Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اسکواشکھیل

پاکستان کے حمزہ خان ویلینشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے نوجوان اسکواش پلیئر حمزہ خان نے اسپین میں جاری 15 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ویلینشیا اوپن اسکواش کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سیمی فائنل میں حمزہ نے فرانس کے جوشوا فینیرا کو شکست دی۔ پاکستانی پلیئر نے 1-2 کے خسارے سے نکل کر 2-3 کی فتح حاصل کی۔

49 منٹ جاری میچ میں حمزہ کی جیت کا اسکور 10-12، 11-6، 5-11، 11-3، 11-5 رہا۔

فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ اسپین کے آئیکر پائیریس سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اسپین میں جاری ویلینشیا اوپن اسکواش کی انعامی رقم 15 ہزار ڈالرز ہے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ نے عمان کو باآسانی شکست دیدی

محمد نوید

حسن کی شاندار سنچری اور پاکستان کی جیت پر رضوان اور بابر نے کیا ردعمل دیا؟

محمد نوید

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز: انڈونیشیا نے سعودی عرب کو ہراکر اپ سیٹ کر دیا

محمد نوید

Leave a Comment