Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
فٹ بالکھیل

پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم بھارت میں ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

لاہور: پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم رواں سال بھارت میں ہونے والی ویمن ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

ویمن ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 18 سے 27 اکتوبر تک بھارتی شہر بنگلورو میں منعقد ہوگی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ  نے قومی نیٹ بال ٹیم کو اس اہم ایونٹ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے بھارتی ویزوں کے لیے درخواست جمع کرادی ہے تاکہ ٹیم اور آفیشلز کی روانگی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس چیمپئن شپ میں پاکستان کے 5 آفیشلز اور 12 کھلاڑی حصہ لیں گے اور نیٹ بال فیڈریشن نے چیمپئن شپ میں شرکت کا بجٹ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئن شپ میں شرکت  کرنے والےممکنہ کھلاڑیوں میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی نیٹ بالرز بھی شامل ہیں جو برطانیہ میں ٹریننگ کررہے ہیں جبکہ پاکستانی پلیئرز کا کیمپ فنڈز ریلیز ہونے کے بعد لگایا جائے گا۔

Related posts

آسٹریلیا سے تاریخی فتح کے بعد شاہین ون ڈے کے نمبر ون بولر بن گئے، بابرکی پوزیشن بھی برقرار

محمد نوید

محمد یوسف کا پاکستان ٹیم سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونیکا اعلان، وجہ بھی بتادی

محمد نوید

پاکستان چیمپئنز کیخلاف 18گیندوں کا اوور کرانے کے بعد آسٹریلوی بولر سے کس نے رابطہ کیا تھا؟

محمد نوید

Leave a Comment