Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

پاکستان ٹیم سے بدترین شکست پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی برس پڑے

پاکستان سے ون ڈے سیریز میں شرمناک شکست پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی اپنی ٹیم پر برس پڑے۔

آسٹریلوی ٹیم کے سابق  کپتان مائیکل کلارک  نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کو تیسرے میچ کے لیے آرام دینے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسمتھ، کمنز ، اسٹارک لبو شین اور ہیزل ووڈ کو تیسرے میچ میں کیوں آرام دیا گیا ؟

مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ 22 نومبر سے بھارت کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ کے لیے ان کھلاڑیوں کو آرام دے دیا گیا، ٹیسٹ وکٹ کیپر ایلیکس کیری ڈومیسٹک ون ڈے کپ کھیل رہے ہیں،  مجھے لگتا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کو ہارنے کی پرواہ نہیں ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ آسٹریلیا نے پہلے دو میچز جیتے ہوتے تو آرام دینے کی سمجھ آتی ہے، جب سیریز فیصلہ کن میچ پر پہنچی ہوئی آپ نے بڑے کھلاڑیوں کو آرام کرادیا۔

دوسری جانب سابق آسٹریلوی کھلاڑی برینڈن جیولین نے کہا کہ  شکست شر مناک ہے، شیڈول ایشو رہا ہے ، فیصلہ کن میچ سے قبل 5 کھلاڑیوں کو بٹھایا نہیں جاتا۔

اس کے علاوہ سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کوچ مائیک ہسی کا کہنا تھا کہ ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ اہم میچ سے قبل 5کھلاڑیوں کو باہر بٹھا دیں، تینو ں میچز میں آسٹریلوی بیٹنگ ایکسپوز ہوئی ہے۔

Related posts

چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کے کپتان بھی بھارت کے دبئی ایڈوانٹیج پر بول پڑے

محمد نوید

کرکٹ میچ میں انوکھا واقعہ، ایک دو نہیں، میچ کا فیصلہ 3 سپر اوورز تک جا پہنچا

محمد نوید

ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پہلے ون ڈے میں 113 رنز سے ہرا دیا

محمد نوید

Leave a Comment