Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکرکٹ

آسٹریلیا نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کیساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا اظہار کر دیا

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ انہیں پاک بھارت سیریز میں کردار ادا کر کے خوشی ہو گی۔

چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان اور بھارت روایتی حریف ہیں ، ان کے مقابلوں کے لیے بہت جوش پایا جاتا ہے ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران نساؤ اسٹیڈیم ہاؤس فل تھا ،آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں بھی ایسا ہی جوش تھا۔

نک ہوکلے نے کہا کہ وہ باہمی سیریز اور سہ فریقی سیریز کے لیے معاونت کے لیے تیار ہیں ، پہلے ان دنوں بورڈز کو آپس میں فیصلہ کرنا ہے ، وہ میزبانی میں معاونت کریں گے۔جس کی خوشی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی آسٹریلیا کا سیزن مصروف ہے ، مستقبل میں اگر میزبانی کرتے ہیں تو ہمیں بہت اچھا لگے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں برس سمر سیزن میں پاکستان اور بھارت کے ٹورز کے منتظر ہیں، دونوں ممالک کے فینز بھی سیریز کے دوران بہت پرجوش ہوتے ہیں۔

Related posts

ارشد ندیم کا لاہور سفاری پارک کا دورہ، ڈی جی وائلڈ لائف نے 20 لاکھ کا چیک دیدیا

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:جنوبی افریقا کا سری لنکا کو شکست دیکر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کینیڈا کیخلاف میچ میں افتخار کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

محمد نوید

Leave a Comment