Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیلورلڈ کپ 2023

قومی کرکٹ ٹیم بھارت سے وطن واپسی کیلئے کل روانہ ہوگی

پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت سے وطن واپسی کے لیےکل روانہ ہوگی۔

رپورٹ     !     محمد نوید

پاکستان ٹیم کےکچھ کھلاڑی کل صبح اور کچھ شام میں بھارت سے دبئی پہنچیں گے۔

پاکستان ٹیم کےکھلاڑی دبئی سے اپنے اپنے شہروں کی فلائٹ لیں گے۔

خیال رہےکہ قومی ٹیم اس وقت کولکتہ میں موجود ہے جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف اپنا ورلڈکپ2023 کا آخری میچ کھیل رہی ہے۔

ورلڈکپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رن کا ہدف دیا ہے، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ ہدف 6.4 اوور میں پورا کرنا تھا تاہم پاکستان ناممکن کو ممکن کرنے میں ناکام رہا۔

پاکستان نے اب تک ورلڈکپ میں 8 میچ کھیلے ہیں جس میں 4 میچ جیتے ہیں، اگر پاکستان آج اپنا نواں میچ جیتنے میں کامیاب رہا تو ورلڈکپ میں اس کی پانچویں پوزیشن پکی ہوجائےگی۔

Related posts

چیمپئنز کپ کے مینٹورز کو مختلف اکیڈمیوں میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

محمد نوید

‘کوئی سربراہ نہیں ہوگا’، کپتان سمیت 7 افراد پر مشتمل پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

محمد نوید

ورلڈکپ میں شرکت کے بعد پاکستانی اسکواڈ بھارت سے دبئی روانہ

محمد نوید

Leave a Comment