Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹورلڈ کپ 2023

انگلینڈ کی بیٹنگ، اب پاکستان کو سیمی فائنل کیلئے کس معجزے کی ضرورت ہے؟

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اہم ترین میچ بھارت کے شہر کولکتہ میں جاری ہے جہاں انگلینڈ کی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

آج کے اس میچ کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تھے لیکن پاکستان اگر پہلے بیٹنگ کرتا تو یہ فائدہ مند ثابت ہوتا کیونکہ پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کو بڑا ہدف دیا جاسکتا تھا جس کے بعد ایک مخصوص اسکور  پر پاکستان کو انگلینڈ کی ٹیم کو آؤٹ کرنا تھا اور مطلوبہ نیٹ رن ریٹ حاصل کرنا تھا۔

اب چونکہ پاکستان ٹاس ہار چکا ہے اور پہلے فیلڈنگ کر رہا ہے لہٰذا اب پاکستان کے لیے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے کیونکہ اب صورتحال کافی سنگین ہو گئی ہے۔

پاکستان اب سیمی فائنل میں کیسے پہنچے گا؟

کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق پاکستان اب اسی صورت میں ورلڈکپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے اگر یہ پانچ چیزیں ہو جائیں۔

* انگلینڈ 50 رنز بناکر آؤٹ ہوجائے اور پاکستان یہ 50 رنز 2 اوورز میں مکمل کرے۔

* یا انگلینڈ 100رنز بنائے اور پاکستان یہ ہدف 2.5 اوورز میں حاصل کرلے۔

* انگلینڈ اگر 150 رنز بناتا ہے تو پاکستان کو یہ 3.4 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔

* اگر انگلش ٹیم نے 200 رنز کا ہدف دیا تو قومی ٹیم کو یہ 4.3 اوورز میں حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

* 300 رنز بنانے کی صورت میں پاکستان کو یہ ہدف 6.1 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا جو کہ تقریباً ناممکن ہے۔

Related posts

پاکستان کی کوچنگ کیلئے گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی کوچنگ سے مستعفی

محمد نوید

کانپور ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے تیز بیٹنگ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

محمد نوید

بھارت نے ٹی 20 ورلڈکپ سے دستبردار ہونے کا نہیں بتایا:چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل

محمد نوید

Leave a Comment