Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلکرکٹکھیلورلڈ کپ 2023

ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے انگلش ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے  ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

انگلینڈ ٹیم ویسٹ انڈیز میں3  ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، ون ڈے میچز 3،  6 اور  9 دسمبر کو ہوں گے  جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز  12،  14 ،16 ،19 اور  21 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد انگلینڈ کے ون ڈے اسکواڈ میں اکھاڑ پچھاڑ  ہونے لگی ہے، کپتان جوز بٹلر سمیٹ ورلڈ کپ اسکواڈ کے صرف 6 کھلاڑی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں، ہیری بروک، گس ایٹکنسن، برائیڈن کارس، سین کررن اور لیام لیونگسٹن جگہ برقرار  رکھ سکے۔

 ون ڈے  اسکواڈ سے ڈراپ ہونے والی کھلاڑیوں میں  جو روٹ،  بین اسٹوکس، جونی بیئرسٹو، معین علی، عادل رشید،  ڈیوڈ ملان،  مارک ووڈ اورکرس ووکس شامل ہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی اسکواڈکی کپتانی بھی جوز بٹلر  کو سونپی گئی ہے جبکہ عادل رشید، معین علی اور کرس ووکس ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Related posts

کاکول: ٹریننگ سیشن میں شرکت کرنیوالے کرکٹرز آرمی چیف کی جانب سے افطار پر مدعو

محمد نوید

طالبان حکومت نے مکس مارشل آرٹس کو ‘پرتشدد کھیل’ قرار دے کر پابندی عائد کردی

محمد نوید

پی سی بی نے آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ کو نیا ہیڈ کیوریٹر مقرر کر دیا

محمد نوید

Leave a Comment