Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکرکٹ

چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کرلیا

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے  بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان طلب کرلیا۔

رپورٹ     !     محمد نوید

لاہور میں ڈائریکٹرز کے ساتھ ہونے والےاجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ امور کے بارے بریفنگ دی اور اس دوران ڈائریکٹر ایچ آر نے پی سی بی اسٹرکچر اورملازمین کے بارے رپورٹ پیش کی۔

اجلاس میں محسن نقوی نے تمام شعبوں کی افادیت پر زور دیا اور بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان کا پلان طلب کرلیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی سی بی کا ریونیو جنریشن کا قابل عمل پلان تیار کیا جائے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں، کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر سطح پر جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے اور پی سی بی کو لیڈنگ ادارہ بنانے کےلیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔

محسن نقوی نے بی ڈائریکٹرز مارکیٹنگ، اسٹیٹ اور کمرشل کو ریونیو جنریشن کاپلان مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیاجب کہ اجلاس میں پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل شروع کر نے کی تجاویزبھی پیش کی گئیں۔

چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کے ایشوز کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Related posts

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

محمد نوید

محمد یوسف کس اختلاف پر سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہوئے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

محمد نوید

بنگلادیش کے مشفیق الرحیم نے یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

محمد نوید

Leave a Comment