Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی؟

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ سے ٹی20 سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری کردیا۔

رپورٹ    !    محمد نوید

پی سی بی کے مطابق پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ جمعہ کو شام 5 بجے pcb.tcs.com.pk پر شروع ہوگی جب کہ آؤٹ لیٹ پتوں کے ساتھ ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچوں کی ٹکٹیں کم از کم 500 روپے (پریمیم) اور زیادہ سے زیادہ ساڑھے 7 ہزار روپے (وی وی آئی پی گیلری) میں دستیاب ہوں گی، ہاسپٹیلٹی نشستیں زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی جب کہ پہلے ٹی20 کے لیے ہاسپٹیلٹی نشستیں 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں جنرل سیٹ کے لیے 300 روپے سے شروع ہوں گی اور چوتھے ٹی20 کے لیے زیادہ سے زیادہ 6 ہزار روپے جب کہ پانچویں ٹی20 میں وی وی آئی پی گیلری کے لیے 7 ہزار روپے ہوں گی۔

اس کے علاوہ فار اینڈ بلڈنگ میں واقع ہاسپٹیلٹی باکس بھی دستیاب ہوں گے، جمعرات 25 اپریل کے میچ کے لیے ہاسپٹیلٹی باکس 6 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا جب کہ ہفتہ 27 اپریل کے میچ کے لیے باکس 7 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل، لاہور میں 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے، سیریز کے میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔

Related posts

36 سالہ ویرات کوہلی کے چرچے، میچز میں کس عادت نے انہیں منفرد بنایا؟

محمد نوید

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران لومڑی گھس آئی

محمد نوید

میری پوری سپورٹ بابر کے ساتھ ہے، وہ نوجوان ہے اور سیکھ رہا ہے: مکی آرتھر

محمد نوید

Leave a Comment