Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

قومی کرکٹ ٹیم کی آئندہ تین سیریز کیلئے محمد مسرور ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور ساؤتھ افریقا کیلئےمحمد مسرور کی بطور فیلڈنگ کوچ خدمات حاصل کرلیں۔

ذرائع کے مطابق جیسن گیلسپی کی سفارش پر محمد مسرور کو ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، محمد مسرور انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں بھی ٹیم کے ساتھ فیلڈنگ کوچ تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جیسن گلسپی پاکستان شاہینز کے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر مسرور کے کوچنگ طریقہ کار سے متاثر ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ محمد مسرور کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ پہلا فل ٹائم کوچنگ اسائنمنٹ ہے البتہ محمد مسرور پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

محمد مسرور 2018 میں ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز میں اسٹیو رکسن کے اسسٹنٹ بھی رہ چکے ہیں، محمد مسرور کل کراچی سے دیگر پلیئرز کے ہمراہ آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

Related posts

بھوک سے مارنا ایک حادثہ نہیں: عثمان خواجہ غزہ مظالم پر پھر بول پڑے

محمد نوید

جب محمد سراج ٹرافی مسجد نہیں لے جاسکتے تو ٹرافی مندر کیوں گئی؟ سابق ہندو کرکٹر پھٹ پڑے

محمد نوید

پاکستانی ٹیم کو دشمن کی ضرورت نہیں یہ خود بہت ہیں، وسیم اکرم کا نئی ٹیم بنانیکا مطالبہ

محمد نوید

Leave a Comment