Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانپی ایس ایلکرکٹکھیل

پی سی بی نے پی ایس ایل میں ادائیگیوں کی شکایات کے الزام کو مسترد کر دیا

 کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ سمیت متعدد لیگز میں ادائیگیوں کے معاملے پر شکایات ملی ہیں۔

رپورٹ     !     محمد نوید

لیگ کرکٹ میں ادائیگیوں پر فیکا کی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 ماہ کے دوران لیگز میں ادائیگیوں میں بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔

فیکا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل سمیت متعدد لیگز میں ادائیگیوں کے معاملے پر شکایات موصول ہوئی ہیں۔

فیکا کی رپورٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈنے کرکٹرز کی ایسوسی ایشن سے رابطہ کرتے ہوئے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ فیکا کی رپورٹ میں پی ایس ایل کے بارے میں غلط کہا گیا ہے، فیکا کو تحریری طور پر رپورٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کیا ، تمام 9 ایڈیشنز میں ادائیگیوں کی تاخیر کا کوئی معاملہ نہیں ہوا۔

Related posts

چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کا دبئی میں ٹریننگ سیشن

محمد نوید

پاکستان نے برکس گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

محمد نوید

پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنےکا فیصلہ

محمد نوید

Leave a Comment