Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

پاکستان کی کوچنگ کیلئے گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی کوچنگ سے مستعفی

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر  جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اورایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی کوچنگ سے مستعفی ہوگئے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جیسن گلیسپی کا ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ معاہدہ کا ایک سال باقی تھا ، جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ کے طورپر کام کر رہےتھے۔

دوسری جانب ساؤتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن  نے  جیسن گلیسپی کے پی سی بی کے ساتھ جڑنے پربات کرنے سے گریز کیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق  جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں اور پاکستان کے ساتھ کوچنگ کے رابطوں کی وجہ سے ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ چھوڑرہے ہیں۔

جیسن گلیسپی نے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ کوچنگ کا 2 سال کا معاہدہ کیا تھا، جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز 6 بار فائنل میں پہنچی۔

اس موقع  پر  بات کرتے ہوئے جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ ساؤتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی  ایشن کےساتھ جو کچھ حاصل کیا اس پر فخرہے، میں نئے مواقع تلاش کرنے کیلئے  بےتاب  اور اپنے  کیریئر میں نئے باب کو بڑھانے کیلئے پرجوش ہوں۔

Related posts

تائی کوانڈو چیمپئن شپ: طیبہ اشرف اور سُنبل فاطمہ نے 5 گولڈ اور ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا

محمد نوید

جب تک اعظم خان کھیل رہا ہے پی سی بی میں کوئی عہدہ نہیں لوں گا: معین خان

محمد نوید

تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں، انہیں اندازہ ہےکیسے پرفارم کرنا ہے: گیری کرسٹن

محمد نوید

Leave a Comment