Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

شاہین سمیت بعض کھلاڑی کچھ میچز میں آرام کرینگے، نیوزی لینڈ سے سیریز میں روٹیشن پالیسی اپنانے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کے خلاف  ہوم سیریز میں روٹیشن پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

روٹیشن پالیسی کے تحت فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت کچھ کھلاڑی تمام میچز میں شرکت نہیں کریں گے، سلیکشن کمیٹی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے اس حوالے سے مشاورت کرے گی۔

دوسری جانب آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ میں کرکٹرز کی مختلف مشقوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے شاہین شاہ آفریدی  کا کہنا ہے کہ ٹریننگ اچھی ہو رہی ہے ، سب انجوائے کر رہے ہیں، فٹنس میں بہت بہتری آئے گی۔

دوسری جانب   آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آرہا ہے،کیمپ کا بہت فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ رہی ہے اور  سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 میچز کی سیریز کے لیے 17 سے 18 کھلاڑیوں کا اعلان جلد کیا جائے گا، ان ہی میں سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کا اعلان ہو گا ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈز کے اعلان کی ڈیڈ لائن یکم مئی ہے، 25 مئی تک اسکواڈز میں تبدیلی کی جا سکے گی اس کے بعد آئی سی سی کی اجازت درکار ہوگی۔

Related posts

فیڈریشن کیجانب سے صرف ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی پر قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ناخوش

محمد نوید

جدہ میں ’6 اوورز کرکٹ ہنگامہ‘ ٹورنامنٹ کھیلاجائے گا، انٹرنیشنل کھلاڑی بھی حصہ ہوں گے

محمد نوید

بابر کے والد بیٹے کیخلاف بولنے والے سابق کھلاڑیوں پر پھٹ پڑے، اپنی کارکردگی دیکھنے کا مشورہ

محمد نوید

Leave a Comment