Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکھیلہاکی

پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ لانے کا فیصلہ

پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے غیرملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

اس حوالے سے نیدرلینڈز کے رولنٹ اولٹمنز مضبوط امیدوار ہیں جن کے ساتھ سپورٹ اسٹاف میں ملکی کوچ شامل ہوں گے۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے کہا کہ جدید دور کی ہاکی کے ساتھ چلنے کے لیے غیرملکی کوچ کی ضرورت ہے، ہاکی بدل چکی ہے، غیرملکی کوچز ہی ٹیم کی کارکردگی میں نکھار لاسکتے ہیں۔

طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ 2 سالوں میں پاکستان ٹیم کو دنیا کی 6 بہترین ٹیموں میں دیکھنا چاہتا ہوں، پاکستان کی ٹیم تمام ایونٹس میں شرکت کیا کرے گی، ہم طویل کیمپ لگائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کرکے ہاکی مسائل پر بات کروں گا، پی ایچ ایف پہلے سے ہی 8 کروڑ روپے کی مقروض ہے۔

Related posts

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ

محمد نوید

جاپان فیفا ورلڈکپ 2026 میں کوالیفائی کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

محمد نوید

آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کا ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

محمد نوید

Leave a Comment