Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکھیل

پاکستان والی بال کے برازیلین کوچ کا قومی ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ

پاکستان والی بال کے برازیلین کوچ نے قومی والی بال ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

برازیل سے تعلق رکھنے والے پاکستان والی بال ٹیم کے کوچ ایسا رمیرس کی زیر نگرانی پاکستان نے ایشین گیمز میں جنوبی کوریا کو شکست دی تھی۔

ایشین گیمز میں شکست پر کوریا نے برازیلین کوچ کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان برازیلین کوچ کو ماہانہ 4 ہزار ڈالرز ادا کر رہا تھا جبکہ کورین حکومت نے انہیں 8  ہزار ڈالرز تنخواہ کے ساتھ اہلخانہ کے لیے پرکشش مراعات بھی آفر کی ہیں ۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئر مین چوہدری یعقوب کاکہنا ہے کہ ہمارے وسائل محدود ہیں، کورین حکومت جیسا پیکج نہیں دے سکتے۔

Related posts

لفظوں کے کھیل اسکریبل میں پاکستان کیلئے ایک اور ٹائٹل

محمد نوید

نواز کی ایک اوور میں 3 وکٹیں، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

محمد نوید

ٹی 20 فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان، عامر اور عماد بھی شامل

محمد نوید

Leave a Comment