Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںکرکٹکھیل

42 سالہ دھونی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

بھارت کے سابق کپتان اور انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

رپورٹ     !     محمد نوید

مہندر سنگھ دھونی جن کا شمار دنیا کے بہترین وکٹ کیپرز اور کپتانوں میں کیا جاتا ہے انہوں نے ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں اپنا لوہا منوالیا ہے۔

دھونی ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کے پیچھے 300 شکار کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ اتوار کو آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز کے پرتھوی شا کا کیچ پکڑ کر سر انجام دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo)

دھونی نے 367 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 300 شکار مکمل کیے ۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر پاکستان کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا ہے ، جنہوں نے 281 اننگز میں  274 شکار کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی پی ایل 2024 کا سیزن شروع ہونے سے قبل  چنئی سپر کنگز کو مجموعی طور پر 7 بار ٹرافی جتوانے والے کپتان مہندر سنگھ دھونی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے تھے۔

دھونی نے ٹیم کی کپتانی رتوراج گیکواڈ کو سونپ دی تھی۔

 

Related posts

ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستان نے فلپائنز کو 1-3 سے شکست دے دی

محمد نوید

بھارت کیخلاف ہی نہیں تمام میچز میں بیسٹ کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے: بابراعظم

محمد نوید

اسپورٹس بورڈ پنجاب کا اسٹیڈیم دینے سے انکار، نیشنل چیلنج کپ راؤنڈ 2 کے انعقاد میں مشکلات کا سامنا

محمد نوید

Leave a Comment