Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

کھیل پرفوکس رکھیں،گروپ بندی نہیں ہونی چاہیے: محسن نقوی کی کھلاڑیوں کو ہدایت

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو کھیل  پر فوکس رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہےکہ ٹیم میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیے، سب کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا۔

رپورٹ     !     محمد نوید

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے جاری فٹنس کیمپ  اور  آنے والی سیریز پر گفتگو کی۔ محسن نقوی نے تمام کھلاڑیوں کو کھیل پر اپنا فوکس رکھنےکی ہدایت کی۔

چیئرمین پی سی بی نے ہدایت کی کہ  ٹیم میں کسی قسم کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیے، سب کو ایک ٹیم ہوکر کھیلنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی اسکلز  بڑھانے کے لیے غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کر رہے ہیں، 2 غیرملکی کوچز  سے معاملات  طے پاگئے ہیں،  اگلے دوچار  روز  میں باقاعدہ اعلان کردیا جائےگا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم سے منسلک تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے،کسی کی ڈکٹیشن نہیں لی جائےگی، آپ سب پاکستان کے کھلاڑی ہیں، ہمارا فخر ہیں،کیمپ میں بھرپور محنت کے ساتھ ٹریننگ کریں، ‏ہر کھلاڑی اپنی انفرادی فٹنس پر کام کرے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محسن نقوی نےکہا کہ بابراعظم کو کپتان مقرر کرنےکا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کی ایڈوائس پرکیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کا کام کھلاڑیوں کے لیے سہولیات  فراہم کرنا ہے،گراؤنڈ میں پرفارمنس دینا آپ کا کام ہے،‏گارنٹی دیتاہوں جو پرفارمنس دےگا ٹیم میں ضرور کھیلےگا، کسی کی بھی سفارش کوقبول نہیں کیا جائےگا۔

Related posts

پاکستان نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب زیادہ چھکے جڑ دیے

محمد نوید

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین سے ملاقات

محمد نوید

گلیسپی نے پاکستانی ٹیم سے متعلق گواسکر کے منفی بیان کو بکواس قرار دیدیا

محمد نوید

Leave a Comment