Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلپاکستانکرکٹکھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ جاری، پاکستان کی تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

سری لنکن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چھٹے سے چوتھے نمبر پر آگئی۔

سری لنکا کی ٹیم نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 192 رنز سے شکست دینے کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کی جب کہ بنگلا دیش کی ٹیم سیریز  ہارنے کے بعد چھٹے سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلی گئی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کا چھٹا اور جنوبی افریقہ کا ساتواں نمبر ہے۔

Related posts

ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا کامیاب آغاز

محمد نوید

بنگلا دیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کے دنیش اچانک کھیل چھوڑ کر گھر روانہ

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم میں پرانے کھلاڑیوں کی واپسی متوقع، نام سامنے آگئے

محمد نوید

Leave a Comment