Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

کراچی میں قومی ویمن کرکٹرز بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی

کراچی میں جاری قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شریک دو پلیئرز بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

رپورٹ      !      محمد نوید

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں پلیئرز کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے اور خطرے کی کوئی بات نہیں۔

پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ دونوں پلیئرز کراچی میں جاری کیمپ کا حصہ ہیں اور جمعے کی شب کار حادثے میں انہیں معمولی چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں پلیئرز جمعے کی شب کراچی میں مقیم ایک ساتھی کرکٹرز کے ساتھ چائے پینے کی غرض سے ہوٹل سے نکلی تھیں کہ یوٹرن لیتے ہوئے گاڑی فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، حادثے میں دیگر پلیئرز محفوظ رہیں تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بسمہ اور غلام فاطمہ کی انجری بھی بہت معمولی نوعیت کی تھی، دونوں پلیئرز کے مقامی اسپتال میں احتیاطی ٹیسٹ بھی ہوئے ہیں اور پی سی بی کا میڈیکل پینل بھی ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

Related posts

لاہور میں بنایا جانے والا اپنی نوعیت کا منفرد سائیکلنگ ٹریک تباہ حالی کا شکار ہوگیا

محمد نوید

22 سالہ انٹرنیشنل فٹبالر کار حادثے میں زخمی ہونے کے ایک ماہ بعد چل بسا

محمد نوید

بیان سے لاعلمی کے بعد شاہین کو پی سی بی نے ٹوئٹ کرنے سے بھی روک دیا

محمد نوید

Leave a Comment