Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکھیل

ایشیئن جوجٹسو چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

پاکستان جو جٹسو فیڈریشن نے آئندہ ماہ ابوظہبی میں ہونے والی ایشیئن  جوجٹسو چیمپئن  شپ  کے لیے  پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا۔

پاکستان جو جٹسو فیڈریشن کے مطابق ایشیئن جوجٹسو چیمپئن شپ یکم سے 8 مئی تک ابوظہبی میں ہوگی جس میں پاکستان کے 6 کھلاڑی شرکت کریں گے۔

فیڈریشن کے مطابق سینیئر کیٹیگری میں محمد عمار، اسرا وسیم اور کائنات عارف کو شامل کیا گیا ہے، انڈر 18 میں محمد یوسف علی اور عمر یاسین پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ حماد بلوشی کو انڈر 16 کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دلاور خان سنان اور ابو ہریرہ ایشیئن ریفری سیمینار اور امتحان میں شرکت کریں گے۔

پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری طارق علی قومی دستے کے سربراہ ہوں گے، وہ جوجٹسو ایشیئن یونین کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔

پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے صدر نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Related posts

آئی سی سی نے آسٹریلوی کرکٹر ٹم ڈیوڈ پر جرمانہ عائد کر دیا

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مالی معاملات پر آئی سی سی بورڈ ممبران ناراض

محمد نوید

انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ: مسلسل 4 فتوحات کے بعد پاکستان کو پہلی شکست

محمد نوید

Leave a Comment