Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پہلے ون ڈے میں 113 رنز سے ہرا دیا

ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے ون ڈے میں  پاکستان ویمنز کو  113 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز میں ایک  صفر کی برتری حاصل کرلی۔

رپورٹ      !     محمد نوید

ویسٹ انڈیز ویمنز کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 156 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے پاکستان ویمنز ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز

ویسٹ انڈین ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں پر 269 رنز بنائے،  کپتان ہیلی میتھیوز نے شاندار سنچری اسکور کی ، وہ 15 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ  جبکہ شیمانی کیمبل 45 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سےسعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے 2،2  وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی اننگز

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوئی اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی۔

 ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 36 ویں اوور میں 156 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔پاکستان کی طرف سے طوبٰی حسن 25 رنز بناکر ٹاپ اسکور رہیں۔

واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پاکستان اور وسیٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔

Related posts

اسکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان T20 سیریز کا شیڈول طے پاگیا

محمد نوید

وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین، مصباح اور سرفراز مینٹورز کے عہدے سے فارغ

محمد نوید

’ڈراؤنا خواب بھلا چکا‘، عمران نذیر کی کرکٹ کے میدانوں میں واپسی

محمد نوید

Leave a Comment