Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

پہلا ون ڈے: علی یونس نے نکاح کے بعد اہلیہ عالیہ ریاض کیساتھ تصویر پوسٹ کردی

سابق پاکستانی کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی کمنٹیٹر علی یونس نے اہلیہ عالیہ ریاض کے ساتھ تصویر پوسٹ کردی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن سیریز کے آغاز کے موقع پر دونوں نے تصویر بنوائی۔

علی یونس اس سیریز میں کمنٹری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جب کہ عالیہ ریاض پاکستان ٹیم میں شامل ہیں، چند روز قبل دونوں نکاح ہوا تھا۔

کمنٹیٹر نے مذکورہ تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی، ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں عالیہ ریاض کو مینشن کیا اور لکھا ‘ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ’۔

واضح رہے کہ کراچی میں ہونے والے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Related posts

آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگےکھلاڑی مچل اسٹارک رنز کے اعتبار سے بھی مہنگے ثابت

محمد نوید

جسپریت بمراہ نے بھارت کیلئے نئی تاریخ رقم کر دی

محمد نوید

بھارتی فائٹر کو تھپڑ کیوں مارا اور سلمان خان نے کیا کہا؟ شاہ زیب رند نے بتادیا

محمد نوید

Leave a Comment