Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

نیوزی لینڈ سے سیریز: پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کونسے کھلاڑی شامل ہونیکا امکان ہے؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آج سے شروع ہونے جارہی ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

بابراعظم کی قیادت میں جنہیں حال ہی میں دوبارہ وائٹ بال کا کپتان مقرر کیا گیا، تجربہ کار کھلاڑیوں محمد عامر اور عماد وسیم کی واپسی سے پاکستان کے پاس ایک مضبوط اسکواڈ ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن میں عماد کی شاندار کارکردگی کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا کیونکہ ان کی نمایاں کارکردگی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تیسری مرتبہ ٹائٹل جتوایا، عماد وسیم نے ناک آؤٹ مراحل اور فائنل میں شاندار کارکردگی دکھائی، کئی پلیئر آف دی میچ ایوارڈز جیتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

دوسری جانب مائیکل بریسویل نیوزی لینڈ کی کپتانی کریں گے جو کئی اہم کھلاڑیوں کی کمی کے باوجود مقابلے کے لیے بے تاب ہیں۔

کین ولیمسن، راچن رویندرا، مچل سینٹنر اور دیگر کیوی کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ 2024 کی وجہ سے اس سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔

پلیئنگ الیون میں کونسے کھلاڑی شامل ہونیکا امکان ہے؟

بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان (وکٹ کیپر)، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، نسیم شاہ اور  شاہین شاہ آفریدی کی شمولیت کا امکان ہے۔

 

Related posts

وہاب ریاض کیلئے سینئر ٹیم مینیجر کا عہدہ تخلیق، کرکٹ حلقے حیران

محمد نوید

ورلڈکپ: پاک بھارت میچ میں دہشتگرد حملے کا خدشہ، اضافی سکیورٹی کی تعیناتی کی تصدیق

محمد نوید

ایف آئی ایچ نیشنز کپ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

محمد نوید

Leave a Comment