Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستان

سابق بھارتی کرکٹر کی تصویر کراچی میں بل بورڈز پر، آخر معاملہ ہے کیا؟

سابق بھارتی کرکٹر روبن اتھاپا کی تصویر کراچی میں مختلف بل بورڈز پر نظر آرہی ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

بل بورڈ پر لگی اشتہاری تصویر میں روبن اتھاپا کو دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ اشتہار میں کرکٹ ایپ کی مشہوری کر رہے ہیں، کراچی کی مقبول ترین سڑکوں پر لگے مختلف بل بورڈز پر بھارتی کرکٹر کے ساتھ 2 خواتین کی تصویریں بھی چسپاں ہیں۔

شہر کے مختلف پیڈسٹل برج پر موبائل آن لائن کرکٹ ایپ اور گیمنگ کی تشہیر کی جارہی ہے۔

بینر پر 4 ٹیموں کی بھی تصویر موجود ہے جس کا پاکستان فرنچائزز سے کوئی تعلق نہیں، تصویر میں موجود ٹیمیں ویسٹ انڈیز کے ناموں کی فرنچائز ہیں۔

یاد رہے کہ اس طرح کی ایپ کرکٹ میں جوئے کے لیے استعمال ہوتی ہیں جن پر پاکستان میں پابندی ہے۔

Related posts

پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر عادل کے ہیڈ کوچ سے اختلافات، ٹیم میں کھیلنے سے انکار

محمد نوید

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا نے طلاق کی خبروں پر ردعمل دیدیا

محمد نوید

کرکٹ آسٹریلیا کا چھ وائیٹ بال میچز کے لیے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان

محمد نوید

Leave a Comment