Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اولمپکسپاکستان

اولمپکس میں ورلڈ ریکارڈ بناکر طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کو میڈل کب ملے گا؟

پیرس اولمپکس میں گزشتہ شب مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوا دیا۔

 پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بھی بنایا جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔

پیرس اولمپکس کے 13ویں روز( جمعرات کو) فائنل جیتنے  والے کھلاڑیوں کو میڈل دینے کی تقریب آج ہوگی۔

پاکستانی وقت کے مطابق میڈل تقسیم کی تقریب رات 10 بجےشروع ہوگی۔

میڈل تقریب آئفل ٹاور کے قریب چیمپئنز پارک میں ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا۔

Related posts

شاہین سمیت بعض کھلاڑی کچھ میچز میں آرام کرینگے، نیوزی لینڈ سے سیریز میں روٹیشن پالیسی اپنانے کا فیصلہ

محمد نوید

قومی ٹیم کے مفاد کیلئے ہر رول ادا کرنے اور وکٹ کیپنگ چھوڑنے کو بھی تیار ہوں: رضوان

محمد نوید

آسٹریلیا نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کیساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا اظہار کر دیا

محمد نوید

Leave a Comment