Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںکرکٹکھیل

ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ہارے ضرور ہیں لیکن ہم یکطرفہ میچز نہیں ہارے سارے میچز سنسنی خیز ہوئے تھے، پلیئرز کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے اچھی بات یہ ہے کہ ہمیں مسلسل کرکٹ مل رہی ہے، انگلینڈ کی سیریز کیلئے ہم کافی پر اعتماد ہیں، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپنے جذبے کو بلند رکھ کر کھیلیں گے، کوشش کریں گے کہ مومینٹم بحال کریں، نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا کھیلے تھے، بدقسمی سے ویسٹ انڈیز سے اچھے رزلٹ نہ ہوئے۔

فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ ہم اچھا میچ کھیلتے کھیلتے اس کو فنش نہیں کر پاتی ہیں، جہاں ہمیں بطور ٹیم کلک کرنا ہوتا ہے وہاں نہیں کر پا رہی ہیں، ہم آپس میں بیٹھ کر ٖڈسکس کرتی ہیں، امید ہے اس کے نتائج ملیں گے۔

فاطمہ ثنا نے مزید کہا کہ ہر کسی کو اندازہ ہے کہ کیا غلطی ہورہی ہے، ہم ایک دوسرے کو بیک کر رہی ہیں، ہمیں بطور ٹیم کلک کرنے کی ضرورت ہے۔

قومی ویمن فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں انجری کے بعد کم بیک کیا تھا اس لیے پوری جان ماری، انگلینڈ میں کوشش ہوگی کہ بطور بولر بہترین پرفارمنس دوں، انگلینڈ کی کنڈیشنز فاسٹ بولرز کو مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ امید ہے انگلینڈ کے دورے میں بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا۔

Related posts

پانڈیا اور نتاشا کے درمیان طلاق کیوجہ سامنے آنے کے بعد نتاشا کی انسٹا اسٹوری وائرل

محمد نوید

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 79 رنز سے شکست دے دی

محمد نوید

ایشین اسکواش چیمپئن شپ: 2 پاکستانی پلیئرز نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

محمد نوید

Leave a Comment