Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

ایک کلب نے کھلاڑیوں پر چھکا مارنے کی پابندی لگا دی، لیکن کیوں؟

دنیا کے ایک قدیم کلب نےکھلاڑیوں پر چھکا مارنے کی پابندی عائد کردی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گراؤنڈ کے ساتھ واقع گھروں کے رہائشیوں نے بالز سے ہونے والے نقصان پر شکایت کی تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا کے ایک قدیم کلب ساؤتھ وک اینڈ شورہم کلب نے کھلاڑیوں پر چھکا مارنے پر پابندی لگا دی ہے کیونکہ مقامی لوگوں نے شکایت کی تھی کہ بالز سے گھروں کی کھڑکیوں، کاروں اور شیڈز کو نقصان پہنچ رہا ہے اور حتیٰ  کہ بالز مقامی لوگوں کو لگتی ہیں۔

یہ کلب 1790 میں برائٹن کے قریب قائم کیا گیا اور بیٹرز کو بتا دیا گیا ہے کہ پہلے چھکے پر کوئی رن نہیں ملے گا،  دوسرا چھکا مارنے پر بیٹر کو آؤٹ قرار دے دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایک بیٹر نے چھکے کو کھیل کی شان قرار دیتے ہوئے اس پابندی کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

بیٹر کا کہنا ہے کہ انشورنس کمپنیاں کھیلوں میں کام کر رہی ہیں، ان کا فائدہ اٹھانا چاہیے، اگر آپ کرکٹ گراؤنڈ کے ساتھ گھر خریدتے ہیں تو اپنے گارڈن میں چند بالز کی توقع بھی رکھیں۔

اس کے علاوہ گراؤنڈ کے ساتھ رہنے والے کچھ رہائشیوں نے پابندی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ میرے باپ دادا اس گھر میں رہتے رہے ہیں، شروع سے بالز سے گھر میں نقصان ہوا۔

ایک اور رہائشی نے کہا کہ میں پابندی سے متفق نہیں ہوں ، میرے گھر میں کبھی بال نہیں آئی ، مانا گراؤنڈ چھوٹا ہے لیکن چھکا کھیل کا ایک خوبصورت حصہ ہے۔

Related posts

سابق اولمپئنز نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ فائنل کیلئے پاکستان ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا

محمد نوید

کراچی میں قومی ویمن کرکٹرز بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی

محمد نوید

Leave a Comment