Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںکرکٹکھیل

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بابر اعظم نے کوہلی کا اہم ریکارڈ برابر کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور میں کوہلی کے برابر آگئے۔

پاکستانی کپتان نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ففٹی اسکور کی ، انہوں نے 108 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 واں ففٹی پلس اسکور بنایا۔

بھارت کے ویرات کوہلی نے 109 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 ففٹی پلس اسکور کیے ہیں۔

کوہلی نے 38 میں سے صرف ایک ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا جبکہ بابر اعظم 3 مرتبہ اپنی نصف سنچری کو تین ہندسوں کے اسکور میں تبدیل کرچکے ہیں۔

مجموعی ٹی ٹوئنٹیز میں بھی بابر اعظم کی ففٹی پلس اسکور کی سنچری مکمل ہوگئی۔وہ ٹی ٹوئنٹی میں 100 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کرنے والے چوتھے پلیئر ہیں۔

ڈیوڈ وارنر اور کرس گیل نے 110، 110 مرتبہ ففٹی پلس اسکور بنایا جبکہ  ویرات کوہلی نے 105 مرتبہ مجموعی ٹی ٹوئنٹی میں 50 پلس اسکور کیا۔

کرس گیل نے مجموعی ٹی ٹوئنٹی میں 22 مرتبہ ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا، بابر اعظم نے 11 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کو تین ہندسوں میں بدلا جبکہ ویرات کوہلی 9 اور ڈیوڈ وارنر 8 مرتبہ ففٹی کو ہنڈریڈ میں بدلنے میں کامیاب رہے۔

Related posts

کانپور ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے تیز بیٹنگ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

محمد نوید

ویمن کرکٹ، سری لنکا نے جنوبی افریقا کیخلاف نئی تاریخ رقم کردی

محمد نوید

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر فلسطینیوں کی آواز بن گئے

محمد نوید

Leave a Comment