Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اسکواشانٹرنیشنلاہم خبریںکھیل

مصر کے محمد ذکریا نے سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

کراچی: سیڈ 4 مصر کے محمد ذکریا نے16 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش  چیمپئن شپ جیت لی۔

پی این روشن خان، جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پر منعقدہ 20 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ کے فائنل میں وائلڈکارڈ انٹری پانے  والے ناصر اقبال کو فائنل میں 1-3 سے شکست کا سامنا رہا۔

ناصر نے فائنل کا پہلا گیم 11-13 سے جیتا، مگر اس کے بعد ذکریا نےکم بیک کیا اور مسلسل تین گیمز  جیتے۔ مصر کے پلیئر  نے دوسرا گیم 4-11 سے جیت کر مقابلہ 1-1 کیا، پھر تیسرا گیم 5-11سے جیت کر میچ میں 1-2 کی سبقت حاصل کی۔چوتھا گیم ذکریا نے7-11 سے جیت کر 1-3 سے فتح اپنے نام کرلی۔

 فاتح کو  ٹرافی کے ساتھ3 ہزار  85 ڈالرز  ملے، رنر اپ نے 1ہزار 9 سو 38 ڈالرز  حاصل کیے۔

 اس موقع  پرپاک بحریہ کے سربراہ مہمان خصوصی تھے، ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک بحریہ کھیلوں کی ترقی میں بھی اپنا قومی کردار ادا کر رہی ہے ۔

Related posts

دنیا کی دوسری بلند چوٹی کےٹو پرحادثے میں چینی کوہ پیما ہلاک ہوگئی

محمد نوید

‘انگلینڈ سے کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہا’، معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

محمد نوید

ایشیاکپ میں کون ہوسکتا ہے اِن اور کون آؤٹ؟ قومی اسکواڈ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

محمد نوید

Leave a Comment