Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلٹی20ولڈکپکرکٹکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 4 رنز سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

رپورٹ     !     محمد نوید

نیویارک میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 21 ویں میچ میں جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 113رنز بناسکی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے  ہینرک کلاسن 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملر  نے 26 اور کوئنٹن ڈی کک نے 18 رنز بنائے۔

بنگلادیش کے تنظیم حسن نے 18رنز دےکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تسکین احمد نے 2 اور  رشاد حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

114 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلادیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 109رنز بناسکی۔

بنگلادیش کی جانب سے  توحید ہرڈائے37 اور محمود اللہ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ اینرخ نورکیا اور ربادا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related posts

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم انڈیا کی وطن واپسی پر بس پریڈ کیوں نہیں ہوگی؟ وجہ سامنے آگئی

محمد نوید

ویمن کرکٹ، سری لنکا نے جنوبی افریقا کیخلاف نئی تاریخ رقم کردی

محمد نوید

‘کوئی سربراہ نہیں ہوگا’، کپتان سمیت 7 افراد پر مشتمل پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

محمد نوید

Leave a Comment