Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
Blog

بابر اعظم اب رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم  اب محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے۔

کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں رضوان کو وینکوور نائٹس کا کپتان مقرر کردیا گیا۔ وینکوور کے اسکواڈ میں بابر اعظم کے علاوہ محمد عامر اور آصف علی بھی شامل ہیں۔

جنوبی افریقا کے ڈیوائن پریٹورییس، نیپال کے سندیپ لمیچانے بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ وینکوور نائٹس نے رضوان کو کپتان بنانے کے اعلان میں ان نام کے ساتھ "سر” لکھا۔

وینکوور انتظامیہ کے مطابق سر رضوان زور آور بیٹنگ اور پھرتیلی وکٹ کیپنگ کے ساتھ ٹیم کو فتحیاب کرانے کیلئے تیار ہیں۔

گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ 25 جولائی سے 11 اگست تک کینیڈا میں ہوگی۔

Related posts

کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 2 پلیئرز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

محمد نوید

پی ایس ایل کے میچز مزید دلچسپ بنانےکیلئے نئی تجاویز پر غور

محمد نوید

اردن کیخلاف ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے پاکستان فٹبال اسکواڈ فائنل

محمد نوید

Leave a Comment