Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
ٹی20ولڈکپکرکٹ

بھارتی کرکٹر اور اہلیہ کی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ سونے کی تصویر وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سوریا کمار یادیو اور ان کی اہلیہ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی درمیان میں رکھ کر سونے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

بھارت گزشتہ شب سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت 17 سال بعد دوبارہ ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ چیمپئن بنا، 2007 میں بھی پہلی بار فائنل جیتا تھا۔

بھارتی ٹیم کی جیت میں ایک کردار سوریا کمار یادیو کا بھی تھا جنہوں نے آخری اوور کی پہلی گیند پر ملر کا باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ لیا۔

سوریا کمار اور ان کی اہلیہ دیویشا کمار یادیو کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

دیویشا کمار یادیو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تصاویر جاری کی ہیں جس میں ٹرافی دونوں میاں بیوی کے درمیان موجود ہے۔ کرکٹر کی اہلیہ نے لکھاکہ آج رات اچھی نیند ہونے والی ہے۔


دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Related posts

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

محمد نوید

ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کافی متوازن ہے، امید ہے اچھے نتائج آئیں گے: اسد شفیق

محمد نوید

نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 50 رنز سے ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

محمد نوید

Leave a Comment