Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

آسٹریلوی کوچ کا ہائی پرفارمنس کرکٹرز کو پاکستان لانے کا اعلان

لاہور: آسٹریلوی کوچ شینن ینگ نے ہائی پرفارمنس کرکٹرز کو پاکستان لانے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے شینن ینگ نے بابراعظم کو ورلڈ کلاس پلیئر قرار دے دیا اور  کہا کہ بابر کو سپورٹ کم ملتی ہے اور تنقید زیادہ ہوتی ہے، میں نے پہلے کراچی میں چار روز گزارے پھر چار روز کے لیے لاہور آیا۔

انہوں نے کہا مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں ہائی پرفارمنس آسٹریلوی کرکٹرز کو لایا جائے، نوجوان کرکٹرز کو آئندہ برس اپریل میں لانے کا پلان کررہے ہیں، ماضی میں کئی مرتبہ کرکٹرز کے ساتھ بھارت کا ٹور کر چکا ہوں، میں نے ہمیشہ پاکستان آنا چاہا اور اب مجھے موقع مل رہا ہے۔

شینن کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کرکٹرز کو پاکستان پسند ہے، کرکٹ کے لیے ایک دو دوروں کے لیے پر امید ہوں، ماڈرن ڈے کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے پاور ہٹنگ کوچنگ کی طرف جا رہے ہیں، لاہور میں مجھے ایک کپتان سے ملنے کی امید تھی  لیکن میں نے دو کپتانوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اظہر علی اور بابر اعظم سے ملاقات ہوئی ، اظہر علی نے شاندار اکیڈمی بنائی ہے، بابر جیسا کھلاڑی ابھی آسٹریلیا میں ہوتا تو ہم اس پر تنقید نہیں سپورٹ کر رہے ہوتے۔

شینن ینگ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں بڑے پلیئر کو عزت دی جاتی ہے جب کہ پاکستان میں زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بابراعظم کیونکہ ورلڈ کلاس پلیئر ہے شاید اس لیے پاکستانی عوام کی توقعات بھی زیادہ ہیں۔

 

Related posts

انگلینڈ اور بھارت کی سیریز میں ٹیسٹ کرکٹ کا 70 سال پرانا ریکارڈ برابر ہوگیا

محمد نوید

جیسمین پیرس دنیا کی مشکل ترین الٹرا میراتھون مکمل کرنے والی پہلی خاتون بن گئی

محمد نوید

پاکستان کی فاطمہ نے ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر سب سے زیادہ پنچ مارنے کا عالمی ریکارڈ بنادیا

محمد نوید

Leave a Comment