Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلکرکٹکھیل

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر ضمانت نہ ملنے پر عدالت میں گر پڑے

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر ضمانت نہ ملنے پر عدالت میں گر پڑے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر پر گھریلو تشدد سمیت 5 مختلف الزامات ہیں، سابق آسٹریلوی کرکٹر کو ضمانت کے لیے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکل سلیٹر گرفتاری کے بعد کوئینز لینڈ کے ایک ساحلی شہر میں پولیس کی نگرانی میں تھے، ان کو باقاعدہ گرفتار کر کے ضمانت کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر پر عائد الزامات کا سی سی ٹی وی کیمروں میں ثبوت موجود ہے۔ تاہم ضمانت نہ ملنے کا فیصلہ سننے کے بعد جب اہلکار انہیں سیل میں لے جانے لگے تو وہ گر پڑے۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکل سلیٹر کے وکیل نے اپنے موکل کے سڈنی کے ری ہیب سینٹر میں رہنے کی استدعا کی۔

مائیکل سلیٹر کے وکیل کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے ۔

دوسری جانب پولیس نے مائیکل سلیٹر کی ضمانت کی مخالفت کی، پولیس نے عدالت میں تمام الزامات کی فہرست ثبوتوں کے ساتھ پیش کی۔

واضح رہے کہ 54 سالہ مائیکل سلیٹر نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 74 ٹیسٹ میچوں میں 5 ہزار 312 رنز بنائے جبکہ انہوں نے 42 ون ڈے میچز میں 987 رنز بھی اسکور کیے۔

مائیکل سلیٹر ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹری کے شعبے سے منسلک ہو گئے تھے۔

Related posts

فرنچائزز کی پی سی بی کو پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی تقریب بیرون ملک کرانے کی تجویز

محمد نوید

بیان سے لاعلمی کے بعد شاہین کو پی سی بی نے ٹوئٹ کرنے سے بھی روک دیا

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کا بڑا کارنامہ، آسٹریلیا کی 14 سالہ اجارہ داری کا خاتمہ کر دیا

محمد نوید

Leave a Comment