Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹ

دورہ سری لنکا میں کوہلی اور روہت شرما کو آرام دینے کا فیصلہ، ون ڈے کی کپتانی کون کریگا؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما اور ویرات کوہلی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیلیں گے، اگست میں انڈیا نے سری لنکا میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو بھی آرام دیے جانے کا امکان ہے، کے ایل راہول یا ہاردک پانڈیا کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سونپے جانے کا امکان ہے۔

روہت شرما اور ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔

بورڈ آفیشل کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹار کرکٹرز انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیل کر میچ پریکٹس میں آ جائیں گے ۔

بورڈ آفیشل کے مطابق دونوں کرکٹرز ہوم سیزن میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے۔

Related posts

افتخار احمد دوبارہ ریڈ بال کرکٹ میں آنے کیلئے کوششیں کرنے لگے

محمد نوید

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فتح کے بعد جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی بہتری

محمد نوید

سارو گنگولی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی حمایت کر دی

محمد نوید

Leave a Comment