Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
فٹ بال

پاکستانی فٹبال کلب کراچی یونائیٹڈکا برطانوی فٹبال کلب سے معاہدہ

پاکستانی فٹبال کلب کراچی یونائیٹڈ کا برطانوی فٹبال کلب سوئنڈن ٹاؤن ایف سی سے معاہدہ طے پاگیا۔

پاکستان کے ٹاپ فٹبال کلب کراچی یونائیٹڈ کا برطانوی فٹبال کلب سوئنڈن ٹاؤن ایف سی سے معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت کراچی یونائیٹڈ کے فٹبالرز  اور کوچز کو تربیت کے مختلف مواقع ملیں گے۔

کراچی یونائیٹڈ اور سوئنڈن ٹاون ایف سی کے درمیان معاہدے پر دستخط منگل کو برطانیہ میں ہوئے۔

اس معاہدے کے تحت کراچی کے فٹبالرز  اور کوچز کو برطانیہ میں تربیت کا موقع ملےگا۔ سوئنڈن ٹاؤن کلب کراچی یونائٹیڈ کے کوچز کے لیےکوچنگ ورکشاب کرائےگا۔

اس معاہدے کے تحت کراچی یونائیٹڈ کے پلیئرز کو ڈیولپمنٹ پاتھ وے بھی فراہم ہوگا اور کراچی کے فٹبالرز کو ایکسچینج پروگرام کے تحت برطانیہ میں فٹبال کھیلنے کا موقع ملےگا۔

Related posts

غزہ: پیلے آف فلسطین کے نام سے مشہور معروف فلسطینی فٹبالر اسرائیلی حملے میں شہید

محمد نوید

پی ایف ایف نے شام کیخلاف ایشین کپ 2027 کوالیفائر کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

محمد نوید

ایران نے قومی فٹبال ٹیم کے سابق گول کیپر کو جیل بھیج دیا

محمد نوید

Leave a Comment