Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ سے وائٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ سے وائٹ بال سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں آسٹریلیا تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی،  انگلینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میچز ستمبر میں کھیلے جائیں گے،  وائٹ بال ٹیم کی قیادت میچل مارش کریں گے۔

میچل اسٹارک اور گلین میکسویل ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں،  پیٹ کمنز لوڈ مینجمنٹ کے طور پر وائٹ بال ٹیموں کا حصہ نہیں ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو چکے ہیں جب کہ آشٹن اگر اور میتھیو ویڈ کو ڈراپ کردیا گیا۔

Related posts

پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات

محمد نوید

سابق بنگلا دیشی ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمریج کا شکار

محمد نوید

بھارت کی کارکردگی سے لگتا ہے اس دفعہ چیمپئنز ٹرافی ان کی ہوگی: راشد لطیف

محمد نوید

Leave a Comment