Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

چیمپئنز ٹرافی: بیک ڈور مذاکرات میں اہم پیشرفت، معاملات طے پانے کے قریب، جلد اعلان متوقع

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حوالے سے بیک ڈور مذاکرات میں پیشرفت کے بعد معاملات طے پانے کے قریب پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے معاملات طے ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں، آئی سی سی کی جانب سے ٹرافی کے شیڈول کا جلد اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر دیگر اسٹیک ہولڈر بھی ایکشن میں آئے، پس پردہ مذاکرات کی وجہ سے معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھنے لگے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ذرائع کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی مطالبات پر آئی سی سی کو جواب نہ ملنے کے باعث آج ہونے والا آئی سی سی کا اہم اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی جس کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے تاہم بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

Related posts

بھارتی فائٹر کو تھپڑ کیوں مارا اور سلمان خان نے کیا کہا؟ شاہ زیب رند نے بتادیا

محمد نوید

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

محمد نوید

ورلڈکپ: سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو انگلینڈ کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟

محمد نوید

Leave a Comment