Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اولمپکس

پیرس اولمپکس: دشمن ممالک جنوبی اور شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کی سیلفی وائرل

پیرس اولمپکس 2024 میں جنوبی اور شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کی پوڈیم پر لی گئی سیلفی وائرل ہوگئی۔

جنوبی اور شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کی ایسی تصویر کو منفرد قرار دے دیا گیا ہے کیونکہ پوڈیم پر دونوں ممالک کے کھلاڑی گھل مل گئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکسڈ ڈبلز ٹیبل ٹینس میں شمالی کوریا نے سِلور اور جنوبی کوریا نے برانز میڈل جیتا تھا جب کہ مکسڈ ڈبلز میں چین نے سونے کا تمغہ جیتا تھا جس کے بعد میڈلز کے لیے پوڈیم پر شمالی اور جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں نے سیلفی بنوائی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمنٹیٹرز نے کھلاڑیوں کی سیلفی کو اسپرٹ آف گیم بھی قرار دیا۔

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے مابین کشیدگی پائی جاتی ہے جب کہ نیوکلیئر پاور شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو اپنا دشمن بھی قرار دیا ہوا ہے۔

Related posts

پیرس اولمپکس: کیمپ اور ذاتی کوچ کی عدم دستیابی، اسپرنٹر فائقہ اکیلے ٹریننگ پر مجبور

محمد نوید

اولمپکس: تاجک ایتھلیٹ نے اسرائیلی حریف کو شکست دیکر اس سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا

محمد نوید

آسٹریلوی ہاکی پلیئر نے اولمپکس میں شرکت کیلئے اپنی انگلی کٹوا لی

محمد نوید

Leave a Comment