Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
فٹ بال

ناروے کپ: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے گروپ میچز میں تمام ٹیموں کو شکست دیدی

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ کے گروپ میچز میں تمام ٹیموں کو شکست دے دی۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے  یورپ کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں اپنےگروپ کا  تیسرا اور آخری میچ جیت کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے اوسٹیسی کلب کو  3-1 سے شکست دی، اوسٹیسی فٹبال کلب نے قومی ٹیم کے خلاف میچ کے پہلے ہاف میں پہلا گول اسکور کیا جس کے چند لمحوں بعد ہی قومی ٹیم کی جانب سے اوسٹیسی کلب کے خلاف گول کرکے میچ برابر کردیا گیا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے لگاتار 2 گول اسکور کیے،  کپتان محمد عدیل، شاہد انجم اور عبدالغنی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کپتان محمد عدیل کا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کے ہم نے بھرپور پریکٹس کی ہوئی ہے اور نئی ٹیکنیکس بھی سیکھی ہیں۔

محمد عدیل نے کہا کہ انشااللہ پلے آف مرحلے میں بھی میچ جیتیں گے،کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم یکم اگست کو اپنا پہلا پلے آف میچ کھیلے گی، یاد رہے کہ  قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2023 میں رنر اپ رہی تھی۔

Related posts

پی ایف ایف کے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد

محمد نوید

فلسطینی نژاد گلوکارہ ایلیانا نے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کا گانا جاری کر دیا

محمد نوید

پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم بھارت میں ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

محمد نوید

Leave a Comment