Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔

بحرین میں جاری ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے پول ڈی کے آخری میچ میں کویت کو 0-3 سے آؤٹ کلاس کر دیا۔

پاکستان کی فتح کا اسکور 19-25، 11-25 اور 19-25 رہا۔

مسلسل 3 فتوحات کے ساتھ پاکستان نے ٹاپ 8 راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں پاکستان ٹیم گروپ ایف میں شامل ہوگی اور اس کا جاپان اور چائنیز تائپے سے مقابلہ ہوگا۔

پاکستان ٹیم مسلسل ناقابل شکست رہنے کی بنیاد پر کیری فارورڈ پوائنٹ کے ساتھ اگلے راؤنڈ میں جائے گی۔

یکم اگست کو پاکستان ٹیم ٹاپ 8 میں چائنیز تائپے اور 2 اگست کو جاپان سے مقابلہ کرے گی۔

Related posts

پی سی بی نے حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال کردیا

محمد نوید

پاکستان ٹیم سے بدترین شکست پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی برس پڑے

محمد نوید

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی قومی کھلاڑیوں کے کیمپ کا آغاز

محمد نوید

Leave a Comment