Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
ایشیا کپکرکٹکھیل

افغانستان کرکٹ ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ایشیا کپ سے باہر ہوگیا

افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے کیوں کہ فاسٹ بولر نوین الحق  ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق ابھی کندھے کی انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہو سکے، میڈیکل ٹیم نے انہیں ایشیا کپ کے بقیہ میچز کے لیے مکمل فٹ قرار نہیں دیا۔

افغان کرکٹ بورڈ مکمل فٹنس اور ری ہیب کے لیے نوین الحق انگلینڈ جائیں گے،جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق کی جگہ فاسٹ بولر عبداللہ احمد زئی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے گروپ بی میں موجود ہے جہاں وہ ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کل بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔

افغانستان نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو شکست دی تھی۔

Related posts

سڈنی میں تماشائیوں کے بابر پر طنز، امام کی بابر کے حق میں انسٹا اسٹوری وائرل

محمد نوید

عالیہ کی نکاح کے 2دن بعد کرکٹ کے میدان میں واپسی

محمد نوید

انگلش کپتان جوش بٹلر پاکستان کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے

محمد نوید

Leave a Comment