Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکرکٹ

کے الیکٹرک والوں بجلی کھول دو ! سرفراز بھی بجلی بندش سے پریشان

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے سابق کپتان بھی تنگ آگئے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد  بھی کے الیکٹرک کی طویل لوڈشیڈنگ سے بیزار آگئے اور انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کے الیکٹرک سے بجلی کھولنے کی درخواست کردی۔

سابق کپتان نے انسٹا اسٹوری شیئر کی جس میں کے الیکٹرک کیلئے پیغام درج تھا کہ کے الیکٹرک والوں ، لائٹ کھول دو بھائی۔

سابق کپتان نے انسٹااسٹوری پر ہاتھ جوڑتے گزارش کرتے ایموجی بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شوبز شخصیات بھی بجلی کے بل زیادہ آنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرچکی ہیں۔

Related posts

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ضرورت پڑنے پر بابر کے نائب کا اعلان کرسکتے ہیں؟

محمد نوید

ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانےکا امکان

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان اور امریکا سمیت اب تک 6 ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں پہنچ گئیں

محمد نوید

Leave a Comment