Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کرکٹ کے معاملات وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی انتظامی امور دیکھا کریں گے اور کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمہ دار ایک کرکٹر ہو گا۔

شعبہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک، سلیکشن کمیٹی کے امور، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر کرے گا جب کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ساری توجہ ایڈ منسٹریشن پر دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے انتظامی امور پر چیئرمین محسن نقوی کا اولین فوکس ہے۔

سابق کپتان وقار یونس کو پی سی بی میں اعلیٰ عہدہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، وہ مینز کرکٹ کے معاملات دیکھیں گے۔

پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چیئرمین اپنی پاور کسی کو سونپنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

وقار یونس قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور کے نگران ہوں گے، وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال اور ریڈ بال کوچز کو دیکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی کرکٹ کے اہم امور میں تجربہ کار کرکٹرز کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔

Related posts

لاہور میں بنایا جانے والا اپنی نوعیت کا منفرد سائیکلنگ ٹریک تباہ حالی کا شکار ہوگیا

محمد نوید

محمد یوسف کا پاکستان ٹیم سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونیکا اعلان، وجہ بھی بتادی

محمد نوید

آسٹریلیا کی کلیر پولوساک پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن سیریز میں امپائرنگ کریں گی

محمد نوید

Leave a Comment