Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اولمپکسپاکستان

بابر نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو مبارک باد کے اپنے پیغام میں کیا غلطی کر دی؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کو مبارک باد کے اپنے پیغام میں ایک غلطی کر بیٹھے۔

پیرس اولمپکس میں گزشتہ شب مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوا دیا۔

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بھی بنایا جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔

جیولین تھرور ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اولمپک چیمپئن کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے ارشد ندیم کو مبارک باد دی پر وہ اپنے اس پیغام میں ایک غلطی کر بیٹھے۔

بابر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ’ 30 سال بعد پاکستان نے گولڈ میڈل جیتا ہے،  اس ناقابل یقین کامیابی کے لیے  ارشد ندیم کو  بہت بہت مبارکباد،  انہوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا’۔

اب اس پیغام میں بابر سے غلطی یہ ہوئی کہ، پاکستان نے اولمپکس میں 30 سال بعد گولڈ میڈل نہیں جیتا بلکہ 40 سال بعد طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔

اگر آخری اولمپک میڈل کی بات کریں تو وہ بھی پاکستان نے 32 سال بعد  جیتا ہے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

Related posts

پاکستان میں اگلے سال شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں تیزی آنے لگی

محمد نوید

پیرالمپکس: ایرانی ایتھلیٹ کا گولڈ میڈل بھارت کو کیوں دے دیا گیا؟

محمد نوید

ورلڈکپ: پاک بھارت میچ میں دہشتگرد حملے کا خدشہ، اضافی سکیورٹی کی تعیناتی کی تصدیق

محمد نوید

Leave a Comment