Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

چار ممالک کی ٹریول ایڈوائزریز، ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کا بنگلادیش میں انعقاد مشکل

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بنگلادیش میں انعقاد پر خدشات تاحال برقرار ہیں، 4 ممالک کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے ایونٹ کا بنگلادیش میں انعقاد مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے بنگلادیش کو ایونٹ کی میزبانی کا گرین سگنل نہیں دیا، آئی سی سی ٹریول وارننگ ختم ہونے کا منتظر ہے کیونکہ 4 ممالک کی ٹریول ایڈوائزری میں بنگلادیش کا سفر نہ کرنا شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انڈیا، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے حالیہ واقعات کی وجہ سے ٹریول ایڈوائزریز جاری کر رکھی ہیں، چاروں ممالک کے ٹریول ایڈوائزری سے دستبردار ہونے کی صورت میں ہی ایونٹ بنگلادیش میں ہو گا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ میزبان ہونے کی حیثیت سے آئی سی سی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

4 ممالک کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے خدشات پائے جاتے ہیں، ایڈوائزری برقرار رہتی ہے تو ایونٹ کی میزبانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور وقت بہت کم ہے، آئی سی سی کو جلد فیصلہ کرنا ہے اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے فیصلہ 20 اگست کو متوقع ہے۔

واضح رہے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے بنگلادیش میں شروع ہونا ہے، بھارت آئی سی سی کی ایونٹ کی میزبانی کی پیشکش ٹھکرا چکا ہے جبکہ زمبابوے نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا ہے، زمبابوے کے ساتھ دوسرا امیدوار متحدہ عرب امارات بھی ہے تاہم اس حوالے سے ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے کہ کون آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

Related posts

جو باڈی لینگویج کپتان کی ہوتی ہے وہی کھلاڑیوں کی ہوجاتی ہے، شاہد آفریدی

محمد نوید

نائیجیرین فٹبالر زور دار چھینک مارنے سے انجری کا شکار ہوگیا

محمد نوید

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

محمد نوید

Leave a Comment