Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکرکٹکھیل

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز: قومی اسکواڈ کا اعلان کب کیا جائیگا اور کونسے کھلاڑی زیرِ غور ہیں؟

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

کاکول میں ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل شروع ہو چکا ہے، مشاورتی عمل وائٹ بال کپتان بابر اعظم اور قومی سلیکٹرز کے درمیان جاری ہے ۔

اس حوالے سے گزشتہ روز  چیئرمین محسن نقوی سے بھی کپتان اور سلیکٹرز کی ملاقات ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کی وجہ سے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیے جانے کی تجویز ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ نہ ہو سکے لیکن وہ ری ہیب جاری رکھیں گے۔

کون کون سے کھلاڑی زیرِ غور ہیں؟

زیرغور کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم ، صائم ایوب،   محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان ، سلمان علی آغا ، افتخار احمد ، اعظم خان، شاداب خان ، اسامہ میر،  شاہین آفریدی ، نسیم شاہ، عماد وسیم ، محمد عامر  شامل ہیں۔

اس کے علاوہ زمان خان،   عثمان خان ، وسیم جونیئر، عرفان نیازی اور عباس آفریدی کے نام بھی زیرِ غور ہیں۔

اوپننگ بیٹر فخر زمان کے ہاتھ کی انجری کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ رہی ہے، سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا۔

Related posts

وہاب ریاض کا بچنا مشکل، بابر کی کپتانی خطرے میں، ٹیم میں گروپنگ کا بھی انکشاف

محمد نوید

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم پر مشاورت کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو بلا لیا

محمد نوید

پانڈیا اور نتاشا کے درمیان طلاق کیوجہ سامنے آنے کے بعد نتاشا کی انسٹا اسٹوری وائرل

محمد نوید

Leave a Comment