Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلکرکٹ

قتل کیس: شکیب پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کھیلیں گے یا وطن جائیں گے؟ بی سی بی نے واضح کردیا

ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کو وطن واپس نہیں بلایا جائے گا اور  جب تک وہ مجرم قرار نہیں پاتے کھیلتے رہیں گے۔

بی سی بی کے مطابق آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بنگلا دیشی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ قتل کے کیس میں نامزد ہونے پر شکیب الحسن پر پابندی لگائی جائے جب کہ مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد بی سی بی کو لیگل نوٹس بھی بھجوایا گیا تھا۔

بی سی بی کے صدر فاروق احمد کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کھیلتے رہیں گے،لیگل نوٹس موصول ہوگیا ہے جس کا جواب دیا ہے کہ وہ ابھی کھیل جاری رکھیں گے، ابھی ایف آئی آر درج ہوئی ہے اور ابتدائی مرحلے میں ہے، بہت کچھ ہونا باقی ہے جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے وہ کھیلیں گے۔

فاروق احمد نے کہا کہ بنگلا دیش نے پاکستان کے بعد بھارت جانا ہے، ہم چاہتے ہیں وہ سیریز بھی کھیلیں، شکیب الحسن ہمارا کنٹریکٹڈ کھلاڑی ہے ہم قانونی معاونت کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شکیب الحسن پاکستان کے خلاف سیریز کے بعد انگلینڈ جائیں گے، شکیب الحسن سرے کی جانب سے 4 روزہ میچ کھیلیں گے۔

بی سی بی نے پہلے ہی 5 سے 14 ستمبر تک شکیب الحسن کو این او سی جاری کیا ہوا ہے، بنگلا دیش نے بھارت میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

واضح رہےکہ  سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد کے بعد عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن پر ڈھاکا میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related posts

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کا ٹاس کرنے کی کیا ضرورت، بھارتی کپتان سے پوچھ لیں کیا کرنا ہے؟ برطانوی اخبار بھی چپ نہ رہا

محمد نوید

‘کرکٹ سے آگے جہاں اور بھی ہیں’، شاداب کی فلسطینی جھنڈے کیساتھ معنی خیز پوسٹ

محمد نوید

ورلڈکپ فائنل: بھارت نیوزی لینڈکو شکست دیکر تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

محمد نوید

Leave a Comment