Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹ

شاہین آفریدی مانچسٹر یونائیٹڈ کی آفیشل کٹ لانچ کرنیوالے پہلے مسلم اور پاکستانی بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے معروف برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نئی کٹ لانچ کر دی۔

شاہین شاہ آفریدی نےاولڈ ٹریفورڈ میں انگلش پریمیئر لیگ کے فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہوم گراؤنڈ  کا دورہ کیا۔

شاہین شاہ آفریدی کو اولڈ ٹریفورڈ انتظامیہ نے آفیشل کٹ لانچ کرنے کے لیے مدعو کیا تھا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں شاہین آفریدی کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم  کے دورے کی تصاویرجاری کیں  اور ساتھ لکھا کہ ‘ شاہین زمین پر اتر چکا ہے’۔

تصاویر میں شاہین کو تاریخی اسٹیڈیم میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی آفیشل کٹ کی رونمائی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔اس موقع پر قومی فاسٹ بولر نے نئی کٹ زیب تن بھی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Manchester United (@manchesterunited)

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب کی آفیشل کٹ لانچ کرنے والے پہلے مسلم اور پاکستانی ہیں۔

رواں سال کے شروع میں شاہین کی دبئی میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے مالک سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے فاسٹ بولرکو اولڈ ٹریفورڈ کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی اور انہیں کلب کی جرسی بھی پیش کی تھی۔

 

Related posts

نسیم شاہ دی ہنڈریڈ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے

محمد نوید

بھارت کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کا بھی ٹیسٹ میچ فیس میں اضافے کے مطالبے کا فیصلہ

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 4 رنز سے شکست دیدی

محمد نوید

Leave a Comment