Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
پاکستانکھیل

کراچی: ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں دو میڈل جیتنے والے معید بلوچ کا ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں پاکستان کیلئے دو میڈل جیتنے والے کھلاڑی معید بلوچ کا وطن واپسی کے موقع پر کراچی ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

معید بلوچ وینزویلا میں ہونے والے مقابلوں میں ملک کیلئے ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت کر وطن واپس پہنچے ہیں۔

پاکستانی ایتھلیٹ نے ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں 400 میٹر دوڑ میں گولڈ اور 200 میٹر دوڑ میں سلور میڈل جیتا تھا۔

ایونٹ کے دوڑ کے مقابلوں میں پاکستان کے معید بلوچ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 400 میٹر کا فاصلہ 48.20 سیکنڈز میں پار کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

200 میٹر دوڑ کے مقابلے میں 21.72 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرکے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ائیر فورس سے تعلق رکھنے والے معید بلوچ 46.73 کی ٹائمنگ کے ساتھ 400 میٹر کی دوڑ میں پاکستان کا قومی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

Related posts

بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

محمد نوید

آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقا کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 2 غیر معمولی کیچز وائرل ہوگئے

محمد نوید

پی ایس ایل2026 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ

محمد نوید

Leave a Comment